• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم چلتے چلتے میں رانی مکھرجی سے پہلے کونسی اداکارہ شامل تھیں؟

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بھارتی فلم چلتے چلتے کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ایشوریا رائے نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک دن کی شوٹنگ کی تھی، پھر رانی آگئیں۔

13 جون 2003ء کو ریلیز ہوئی فلم چلتے چلتے آج بھی سب سے پسندیدہ فلموں میں شمار کی جاتی ہے، جس میں رانی مکھرجی اور شاہ رخ خان مرکزی کرداروں میں تھے، تاہم یہ ایک حقیقت ہے کہ اس فلم کی ابتدائی طور پر ہیروئن ایشوریا رائے تھیں، لیکن ان کے بعد رانی مکھرجی نے ان کی جگہ لی۔

ڈائریکٹر عزیز مرزا نے حال ہی میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ایشوریا رائے نے اس فلم کے لیے کچھ حصے شوٹ کیے تھے۔

عزیز مرزا نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صرف ایک گانا پریم نگریا شوٹ کیا تھا اور وہ ایک دن کی شوٹنگ تھی بدقسمتی سے وہ معاملہ نہیں بن سکا پھر رانی آئی۔

واضح رہے کہ عزیز مرزا نے شاہ رخ خان کے ساتھ 3 فلموں میں کام کیا تھا جس میں جُوہی چاؤلہ مرکزی کردار میں تھیں، یعنی راجو بن گیا جینٹلمین (1992)، یس باس (1997) اور پھر بھی دل ہے ہندوستانی (2000)۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے چلتے چلتے میں جُوہی چاؤلہ کو کیوں نہیں کاسٹ کیا، تو عزیز مرزا نے بتایا کہ انہیں لگا کہ اب تبدیلی کا وقت آ گیا ہے، اس لیے انہوں نے نئی ہیروئن کے طور پر رانی مکھرجی کو چنا۔

رانی مکھرجی اس وقت مردانی 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ ایشوریا رائے بچن حال ہی میں پنیئن سیلواں: II میں نظر آئیں۔

جہاں تک شاہ رخ خان کا تعلق ہے، ان کی اگلی فلم کے بارے میں ابھی تک کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید