قبرص کے ڈانسر نے سر پر سب سے زیادہ گلاس رکھ کر رقص کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
قبرص میں ایک باصلاحیت ڈانسر نے اپنی مہارت کا حیران کن مظاہرہ کرتے ہوئے سر پر 468 شیشے کے گلاس متوازن رکھتے ہوئے رقص کیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کی تاریخ میں اپنا نام درج کرالیا۔
ڈینوس خانٹس نامی فنکار نے ایسٹر کے موقع پر منعقدہ ایک روایتی تقریب کے دوران 'گلاس ڈانس' پیش کیا، اس منفرد فن میں سر پر گلاسوں سے بھری ایک بڑی ٹرے رکھ کر رقص کیا جاتا ہے، ڈینوس نے 468 گلاس سر پر رکھ کر نا صرف توازن برقرار رکھا بلکہ خوبصورتی سے رقص بھی کیا اور ممکنہ طور پر دنیا میں سب سے زیادہ گلاس سر پر رکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 319 گلاسوں کے ساتھ مئی 2023ء
میں ایرسٹوٹیلس ویلاؤرٹس کے پاس تھا۔