• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کی زندگی کا سب سے بڑا خوف کیا ہے؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اکشے کمار نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے خوف سے متعلق انکشاف کردیا۔

بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اپنی حالیہ فلم کیسری 2 کی ریلیز کے بعد ایک انٹرویو میں نا صرف اپنی فلموں کے اثرات پر بات کی، بلکہ ناظرین کی تنقید، اپنے فنکارانہ سفر اور زندگی کے سب سے بڑے خوف کا بھی کھل کر ذکر کیا۔

اکشے کمار نے بتایا کہ میں ان فلموں پر فخر محسوس کرتا ہوں جنہوں نے سماجی تبدیلی کی کوشش کی، وائلٹ: ایک پریم کتھا کے بعد لوگوں نے گھروں میں ٹوائلٹ بنوانا شروع کیا، پیڈمین نے گھریلو سطح پر حیض جیسے حساس موضوعات پر بات کرنے کا حوصلہ دیا اور بیٹیاں باپوں سے سینیٹری پیڈز پر بات کرنے لگیں۔

اکشے نے یہ بھی کہا کہ ہر فنکار کی طرح میں بھی ناظرین کے ردعمل سے متاثر ہوتا ہوں، جب لوگ کہتے ہیں ’کچھ الگ کرو‘ تو وہ جملہ دل میں چبھتا ہے، لیکن میں اسے سنجیدگی سے لیتا ہوں اور پھر کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ تنقید کبھی کبھار چوٹ دیتی ہے، لیکن اگر وہ دل سے کی گئی ہو تو انسان کو بہتر ہی بناتی ہے۔

اکشے کمار نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے خوف کا انکشاف کرتے ہوئے کہا، ہیلی کاپٹر سے گرنے کے علاوہ میری سب سے بڑی گھبراہٹ اس دن کی ہے جب میں اٹھوں اور میرے فون پر کوئی پیغام نہ ہو، جب مجھے لگے کہ لوگ مجھے بھول چکے ہیں، میری کوئی ضرورت نہیں رہی۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تب تک آرام نہیں کروں گا جب تک اس دنیا میں سانس لے رہا ہوں، کام میری زندگی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ زندگی بڑی ہو، نہ کہ مختصر سیدھی سی بات ہے میں تب تک کام کرتا رہوں گا جب تک مجھے گولی مار کر نہ روکنا پڑے!

انٹرٹینمنٹ سے مزید