• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردارعطاءاللہ مینگل کی رحلت جمہوری سیاسی قوتوں کیلئے صدمہ ہے، کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر وسینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ سر دار عطاء اللہ مینگل کی رحلت بلو چستان سمیت دنیا بھر کی جمہو ری سیا سی قومی قو توں کے سا تھ بلوچ قوم کے لئے بہت بڑا صدمہ اور دلی رنج کا باعث ہے، وہ ایک سیا سی رہبر ہی نہیں بلکہ انکی وجہ سے بلو چ قوم اور بلو چستان کی شنا خت بنی ورنہ بلو چ اس سر زمین پر ہزاروں سال سے آباد تھے مگر اس کی شناخت کو مختلف حوالوں سے زبان علا قائی، قبائلی انداز سے جانا پہچانا جا تا رہا تاہم سر دار عطا ء اللہ مینگل، میر غوث بخش بزنجو، نواب خیر بخش مری اور نواب محمد اکبر خان بگٹی انمول ہیرے ہیں جنہوں نے بلو چ قو م بلو چستان کو ایک توانا قوت، دوام بخشی ہے جس کی وجہ سے آج بلوچ قوم کی جدوجہد مقاصد اپنی بقاء شناخت ساحل و سائل کے تحفظ کی مو ثر آواز سر حدو ں سے باہر بھی گونجتی ہے۔ یہ بات انہوں نے سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر ان کے صاحبزادے سردار اختر مینگل سے فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں بزرگوں کی پیرو کاری میں ایک بار پھر 1970کے نیپ کو زند ہ کر نا ہوگا اور ان کے مقاصد کی تکمیل کو اتحاد یکجہتی سے یقینی بنایا جا سکتا ہے ہمیں کسی حد تک اطمینان ہے ان بزرگوں کی صالح اولادمیں سے سر دار اختر مینگل کا قد اپنے والد کے سائے میں نمایاں ہے جبکہ دیگر قائدین کے ورثاء بھی انکی نمائندگی ملک کے اندر اورباہر رہ کر ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سردار مینگل مرحوم کی آرزوں،خواہشات کی تکمیل کیلئے بلوچ قوم کو توفیق اورانکے صاحبزادے کو بصیر ت،رہنمائی عطا فرمائے انکے درجات بلند اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔
کوئٹہ سے مزید