• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشی پر95 لاکھ سے زائد جرمانے ،112 دکانیں سربمہر

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں گرانفروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر اپنائی گئ ہے۔ماہ ستمبر میں اب تک 70770 چھاپے،95لاکھ سے زائد جرمانے ،174مقدمات درج، 425گرفتار، 112 دکانیں سربمہر کی گئیں،یہ بات کمشنرملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکی۔کمشنر نے سپلائی چین کی مکمل مانیٹرنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈیمانڈ سپلائی کو مانیٹر کرکے مڈل مین کی سرکوبی کی جائے۔
ملتان سے مزید