• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سابق SHO کی مبینہ حراست کیخلاف اہلیہ کی درخواست

کراچی میں سابق ایس ایچ او ہارون کورائی کی مبینہ حراست کے خلاف ان کی اہلیہ نے سچل تھانے میں درخواست جمع کرا دی، تاحال پولیس یا کسی اور ادارے کی جانب سے ہارون کورائی کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔

سابق ایس ایچ او سچل ہارون کورائی کی مبینہ حراست کے خلاف ان کی اہلیہ نے سچل تھانے میں درخواست جمع کرا ئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے شوہر 21 ستمبر کو ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض سے ملنے کا کہہ کر گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی سہیل فیض سے ملنے کے بعد شوہر اپنی والدہ سے ملنے گئے اور گھر واپس آتے ہوئے سعدی ٹاؤن کےقریب گولڈن رنگ کی سرف اور 3، 4 موبائلوں نے انہیں روکا۔

خاتون کے مطابق شوہر کو ڈرائیور سمیت 14 سے 15 سادہ لباس اہلکار ساتھ لے گئے، بڑے بیٹے نے 15 پر فون کر کے پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی۔

ہارون کورائی کے بیٹے عامر کورائی نے فون پر ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ اعلیٰ افسران سے بھی والد سے متعلق پوچھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا تو مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں لیکن تاحال صرف درخواست وصول کی گئی ہے۔

تازہ ترین