• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی خود پاکستان کا دورہ کرتے تو بہت بہتر ہوتا، نواز شریف

کراچی ،اسلام آباد(جنگ نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اگرنریندر مودی خودپاکستان کا دورہ کرتے تو یہ بہت بہتر ہوتا لیکن مجھے امید ہے کہ ایسا موقع ملنا بہت دور نہیں ہےجب وہ اورہم بیٹھ کر بات چیت کر سکیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کا بہترین موقع ہیں۔ برکھا دت نے کہا کہ نوازشریف نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی جانب سے لاہور ڈیکلریشن کی خلاف ورزیاں ہوئیں مجھے لگتا ہے کہ جے شنکر بھی اپنی تقریرمیں دہشتگردی پر بات کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں بھارتی صحافی برکھا دت کو انٹرویودیتے ہوئے کیا۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ میں توشروع سے ہی تعلقات کی بہتری چاہتا تھا۔ موجواسٹوری پربرکھا دت نےملاقات کی تصاویرشیئرکی ہیں جس میں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازکو بھی دیکھاجاسکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید