کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے سوچنے میں غلطی کی کہ وہ یہاں کینیڈینز کےخلاف جرائم کی حمایت کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ملک کینیڈا کی سر زمین پر کینیڈین شہریوں کے قتل میں ملوث ہو تو ہم برداشت نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے سفارتکارتی محاذ آرائی نہیں چاہتے، مگر بھارتی حکومت کا ردعمل، انکار، معاملہ الجھانے، مجھ پر ذاتی طور پر حملہ کرنے اور کینیڈین حکومت کی سالمیت کے خلاف رہا ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں بھارتی سفیر کا نام شامل کرنے پر سفارتی تنازع بڑ ھ گیا ہے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔