کینیڈا نے اوٹاوہ میں متعین بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کر دیا۔
سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس کے سبب ان بھارتی سفارتکاروں کو کینیڈا سے ملک بدر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں گوردوارے کے سامنے 18جون 2023ء کو قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان اعلیٰ سطح پر تناؤ کا آغاز ہوا۔
جسٹن ٹروڈو نے جی20 اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں انڈین ایجنٹس کے ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی ایجنٹ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔