• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ کی’ بادشاہ‘ کیساتھ تصویر وائرل

متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنی محبت کے ساتھ ایک اور سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ نے ایک بار پھر اپنی محبت کے ساتھ سیلفی شیئر کردی۔


حریم شاہ کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی سیلفی میں حریم شاہ کو ایک شخص کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

حریم شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرے پیارے بادشاہ ہیں۔‘

تاہم ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ اُن کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حریم شاہ نے اسی شخص کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی قرار دیا تھا۔

حریم شاہ کی پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی اور بادشاہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، اس حوالے سے حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

تازہ ترین