• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کیساتھ ویڈیو اور تصویر شیئر کر دی

پاکستان کو 1992ء میں ورلڈ کپ کا تحفہ دینے والے سابق کپتان، موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصویر شیئر کی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے گزشتہ روز ملاقات کی۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس ملاقات کی ایک ویڈیو اور تصویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے حوصلے بلند کیے، اپنے کرکٹ کے تجربات کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کیے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کے اچانک میچز چھوڑ کر چلے جانے کے سبب ٹیم میں پھیلی مایوسی کو دور کیا۔


اس دوران وزیراعظم عمران خان نے ہر کھلاڑی سے الگ الگ گفتگو بھی کی۔

جہاں وزیراعظم عمران خان نے اس ملاقات کی تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اس ملاقات کے دوران بنائی گئی تصویریں اور اپنے تاثرات سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے ’ہیرو‘ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں ٹیم کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’عمران خان کے ساتھ ملاقات زبردست رہی، کھیل کے لیجنڈ سے خود سیکھنا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔‘

تازہ ترین