• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نے تمام اخراجات میں کمی کی ہے: فیاض چوہان

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہر قسم کے اخراجات میں کمی کی ہے۔

ایک بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں اسمبلی سیکریٹریٹ میں 176 گاڑیاں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہزاروں ایکڑ کے گھر میں رہتے ہوئے خود کو غریبوں کا خادم کہتے تھے، ان کے برعکس عثمان بزدار نے ہر قسم کے اخراجات میں کمی کی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں سی ایم سیکریٹریٹ کے فیول اخراجات 3 کروڑ 50 لاکھ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسمبلی سیکریٹریٹ کی گاڑیوں کی تعداد میں بھی کمی کی ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتِ حال میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اقدامات بہترین رہے ہیں۔

تازہ ترین