• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ہمیشہ میرا حوصلہ رہے ہیں: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اُن کے چچا شہباز شریف ہمیشہ سے اُن کا حوصلہ رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ’شہباز شریف کو سالگرہ مبارک ہو، جنہیں میں نے ہمیشہ اپنے دوسرے والد کے طور پر دیکھا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’شہباز شریف کا کام، اخلاق اور پسماندہ لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ ہمیشہ میرا حوصلہ رہا ہے۔‘

مریم نواز نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ اُنہیں لمبی عُمر، کامل صحت اور زندگی کی ہر اچھی چیز سے نوازے، آمین۔‘

تازہ ترین