• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدیوں کی وین میں بزدار کی ہدایت پر تبدیلیاں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر قیدیوں کی وین کو ہوادار بنانے اور آرام دہ سیٹیں لگانے کے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تیار کی جانے والی پہلی پولیس پریزن وین کامعائنہ کیا۔

پولیس پریزن وین میں آرام دہ نشستوں کے علاوہ ایگزاسٹ فین بھی لگائے گئے ہیں۔

عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ پنجاب میں300پولیس پریزن وینز میں سیٹیں،ایگزاسٹ فین لگائےجائیں گے۔

تازہ ترین