ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
دورانِ سماعت ملزم ظاہر جعفر اور دیگر 6 ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں تمام ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں۔
مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 12 ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔