• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثے اور ہنگامی امداد کی مشق

پاکستان کے چترال ہوائی اڈے پر فرضی طیارہ حادثے پر متعلقہ اداروں نے مکمل پیمانے پر ہنگامی صورتحال کی مشق کی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق گزشتہ صبح اس مشق کا آغاز ایئرپورٹ کنٹرول ٹاور سے سول ایوی ایشن فائر اسٹیشن کو کی گئی ایمرجنسی کال سے ہوا۔

آگ بجھانے کیلئے سی اے اے عملہ فائر وہیکل، اسٹرائیکر، واٹر بوزر اور میڈیکل ایمبولینس کے ساتھ بروقت جائے حادثہ پر پہنچا۔ فائر فائٹنگ کی تکمیل پر مسافروں کو بچانے اور نکالنے کا کام شروع ہوا۔

اے ایس ایف نے ایئرپورٹ باڑ کے اندرونی حصے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس اور چترال اسکاؤٹس نے باہر سے جائے حادثہ کا گھیراؤ کیا۔

ریسکیو 1122 نے 2 ایمبولینسوں اور ایک ڈاکٹر کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے ریسکیو کیلئے اطلاع دی۔ اسی طرح پی آئی اے کا ایمرجنسی کاؤنٹر فعال کردیا گیا جہاں مسافروں کے دوستوں اور رشتہ داروں کی معلومات کی جانے لگی۔

مقامی انتظامیہ، اے سی ہیڈکوارٹر، ایڈجڈنٹ چترال اسکاؤٹس، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ٹی ایم او اور ریسکیو آفیسر 1122 نے مشق کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان کے مطابق فرضی پرواز میں 25 مسافر سوار تھے۔ 13 کو بچا لیا گیا جبکہ دیگر میں زیادہ تر زخمی ہوئے۔

تازہ ترین