• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں را کا نیٹ ورک، سابق بھارتی ایجنٹ کے تہلکہ خیز انکشافات

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا پاکستان میں نیٹ ورک اس کے سابق ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر تے ہوئے اعتراف کیا کہ اسے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

جاسوسی کے لیے لوگ صرف بھارت بھیجتا ہے پاکستان ایسا نہیں کرتا، پاکستانی بہت اچھے ہوتے ہیں۔

پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا جاسوسی نیٹ ورک اس مرتبہ خود ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بے نقاب کر دیا۔ 

بھارتی ٹی وی چینل پرو پنجاب کو انٹرویو دیتے ہوئے را کے سابق جاسوس ڈینیل نے انکشاف کیا کہ اسے ’’را‘‘ کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ 

ڈینیل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جاسوسی کے لیے لوگ صرف بھارت بھیجتا ہے پاکستان ایسا نہیں کرتا۔

تازہ ترین