• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورمیں طالبات کیساتھ ہراسانی واقعات، 2 ملزم گرفتار

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہورمیں طالبا ت کیساتھ ہراسانی واقعات، 2ملزم گرفتار، مبشر انارکلی، وقار قلعہ گجرسنگھ سے گرفتارہوا،ملزمان راہ چلتی طالبات کاپیچھاکرتے تھے۔پرانی انارکلی پولیس نے راہ چلتی طالبات کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مبشر طالبات سے فون نمبرز مانگتے ہوئے ہراساںکر رہا تھا ملزم اس سے پہلے بھی ایسی حرکات کر چکا ہے چند روز قبل ملزم کی خاتون سے نازیبا حرکات پر درگت بنائی گئی تھی مگر وہ اپنی حرکات سے باز نہ آیا اور آج پھر پکڑا گیا۔ ادھرادھرقلعہ گجر سنگھ میں ڈولفن فورس نے ہراسگی کی کال پرملزم گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 15پرکال موصول ہوئی کہ ملزم وقار نے چھٹی کے وقت طالبات کیساتھ نازیباحرکات کیں اور درازی بھی کی، ڈولفن ٹیم نے ملزم وقار کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے حوالے کر دیا۔

تازہ ترین