• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سول سوسائٹی کا مظاہرہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)امریکہ میں 86 برس قید بھگتنے والی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے جمعرات کو بھی نیشنل پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر وزیراعظم عمران خان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ قوم سے کیے گئے وعدے وفا کریں۔ ڈاکٹر عافیہ کی آزادی کے لیے احتجاج کرنے والی ام محمد نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے صرف اپوزیشن نہیں، حکمرانوں نے بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے راست اقدام اٹھانے کا وعدہ کیا تھا اب تو طالبان نے کابل سمیت پورا افغانستان فتح کرکےحکومت بھی بنا لی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے سلسلے میں امریکی حکومت پر زور دے۔
اسلام آباد سے مزید