صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں واقع معروف بھارتی اداکار دلیپ کمار کے مکان اور راج کپور کی حویلی کا ملبہ محکمۂ آرکیا لوجی نے اٹھا لیا ہے۔
حکومت کی جانب سے دلیپ کمار کا مکان اور راج کپور کی حویلی 2 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار روپے میں خریدی گئی ہے۔
دونوں اداکاروں کے مکانات کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پشاور میں واقع دلیپ کمار کے مکان اور راج کپور کی حویلی کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام جاری ہے۔