• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے سی آر وزیرِ اعظم کا کراچی کیلئے بڑا تحفہ ہے: وزیرِ ریلوے

وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) وزیرِ اعظم کا کراچی کے لیے بڑا تحفہ ہے، وزیرِ اعظم اسی ہفتے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

اعظم سواتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کے سی آر منصوبہ 207 ارب روپے سے 3 سال میں مکمل ہو گا، 29 کلو میٹر ٹریک پر 16 اسٹیشن اور 24 لیول کراسنگ ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2030ء میں کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی، منصوبہ نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا بھی کہنا ہے کہ کے سی آر منصوبے کا اگلے ہفتے سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید