پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف کلاسیکل موسیقار فتح علی خان طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔
اس حوالے سےموسیقار کے بیٹے تصور علی خان نے بتایا کہ استاد فتح علی خان کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
فتح علی خان کے بیٹے نے کہا کہ والد کوسانس لینے میں دشواری ہورہی ہے۔
تصور علی خان نے فتح علی خان کے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔