بھارتی ریاست آسام کے ضلع دارنگ میں مسلمانوں کے گھر غیر قانونی قرار دے کر گرا دیئے گئے، فائرنگ سے 2 مسلمان جاں بحق ہو گئے، واقعے میں مسلمان شہری کی لاش کی بےحرمتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
ریاست آسام میں بھارتی فورسز نے 800 گھروں پر بلڈوزر چلا دیئے جبکہ اپنے گھروں کو مسمار ہوتے دیکھ کر ایک لاٹھی بردار شخص نے مزاحمت کی تو ظالم بھارتی فوجیوں نے اسے براہِ راست گولی مار دی، دیگر واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاست میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آسام میں حکومت کی نگرانی میں آگ لگی ہے، بھارت کے کسی بچے کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔
خیال رہے کہ مودی سرکار نے آسام اور دیگر مشرقی ریاستوں میں لاکھوں مسلمانوں کی شہریت منسوخ کر کے انہیں بے دخل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔