• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کسی صورت گورنر ہاؤس میں کرکٹ کھیلنے نہیں جائیں گے: رانا مشہور

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت گورنر ہاؤس میں کرکٹ کھیلنے نہیں جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ حکومت ایک طرف ہمیں چور کہتی ہے دوسری طرف کرکٹ کھیلنے کا کہتے ہیں۔

رانا مشہود نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایک ہفتہ قبل ہی فیاض الحسن چوہان کو منع کردیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے کرکٹ میچ کے حوالے سے گورنر ہاؤس لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض چوہان اور پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے ایک ساتھ پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ کے حوالے سے رانا مشہود سے بھی رابطہ کیا ہے، نون لیگ کے اراکینِ اسمبلی بھی چاہتے ہیں کہ وہ بھی کرکٹ کھیلیں۔

تازہ ترین