مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، بانی پی ٹی آئی کےلیے اسرائیلی اخبار میں مضمون میں لکھا جاتا ہے اور مغرب میں لابنگ کی جاتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اخبار نے اس سے پہلے کبھی کسی پاکستانی حکمران کے حق میں نہیں لکھا، صرف ایک شخص کےلیے اتنی کوششیں ہو رہی ہیں یہ شخص کچھ تو مغرب کےلیے کرتا ہوگا۔
ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی بڑی دیر سے ڈیل کےلیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔