• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاف ظاہر ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی اسرائیلی اثاثہ ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیلی اثاثہ ہیں۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آپریشن گولڈاسمتھ کے ریکروٹ بانی ٹی آئی کی نجات کےلیے مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے مفادات کے خلاف بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔ ان عناصر کو اسرائیل کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ عناصر میڈیا میں تواتر کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیلی اثاثہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو خدانخواستہ سرنگوں کرنا چاہتے ہیں، ہماری اول و آخر ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ بابی پی ٹی آئی کےلیے مغربی دنیا میں چند آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ ان پر یہ واضح ہونا چاہیے کہ ہم پاکستانی قوم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید