قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاسی قیدی ہیں۔
ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اٹھنے والی ہر آواز کو خوش آمدید کہتے ہیں، بانی چیئرمین سیاسی قیدی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر سیاسی مقدمات کے تحت گرفتار کر رکھا ہے اور وہ سیاسی قیدی ہیں۔
اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ امریکا سمیت کسی بھی ملک کی مدد کے خواہشمند نہیں۔
دوسری طرف پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر انسانی حقوق پر کوئی بیان دیتا ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔