• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم دل کی صاف اور خوبصورت انسان تھی: عثمان خالد بٹ

نور مقدم قتل کیس میں نور کے قاتلوں کو جلد ان کے انجام تک پہنچانے کے مطالبے کے ساتھ انصاف کے حصول کے لیے اپنی آواز اٹھانے کے لیے نور مقدم کے اہلخانہ، دوست اور کئی اہم شخصیات اسلام آباد پریس کلب کے باہر جمع ہوئیں۔

اس مظاہرے میں جوکہ نور کی بہن سارہ مقدم کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی شرکت کی تھی۔

عثمان خالد بٹ جوکہ ایک متحرک سوشل میڈیا صارف ہیں اور اکثر ہی انسانی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتے نظر آتے ہیں، نور کی فیملی کے حق میں بولنے سے بھی پیچھے نہیں رہے۔

انہوں نے نور مقدم قتل کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’نور غیر معمولی طور پر باصلاحیت تھی لیکن جس چیز نے انہیں نور کے بارے میں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ نور کا مہربان اور اچھی فطرت کا انسان ہونا تھا۔‘

عثمان خالد بٹ نے مزید کہا کہ ’وہ دل کی پاک اور اندر سے ایک خوبصورت انسان تھی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اور یہاں موجود ہر شخص اور ہر وہ شخص جو اسے ذاتی طور پر جانتا تھا یا اس سے  بات چیت کرچکا ہے وہ اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے، نور ہم میں موجود ایک روشن اور بہترین انسان تھی۔‘

واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین