• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان فلم ’بھوت پولیس‘ کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کےچھوٹے نواب یعنی سیف علی خان ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اپنی تازہ ترین فلم ’بھوت پولیس‘ کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔سیف ایسے اداکار ہیں جو بطور ہیرو ابتدائی ناکامیوں کے بعد کرداروں کے تجربے سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوئے۔یہی وجہ ہے کہ فلم اوم کارہ میں لنگڑا تیاگی ان کی زندگی کا یادگار کردار بن گیا اور اداکاری کے میدان میں ان کے لیے ٹرنِنگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ان کی فلم بھوت پولیس کی کامیابی کے موقع پر جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ان کے بیٹے فلموں میں کام کرنا چاہیں تو وہ اپنے تینوں بیٹوں ابراپیم، تیمور اور جیہہ کو اداکاری کے میدان میں کیا مشورہ دینا چاہیں گے تو سیف کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ وہ زندگی میں اپنا مقصد پہچانیں اورپوری محنت اور لگن سے اسے حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ویسے مقصد کیسے حاصل کرنا ہے یہ تو سیف علی خان نے خود کر کے دکھایا ہے۔

تازہ ترین