• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیمز بانڈ کو برطانوی نیوی میں اعزازی کمانڈر بنادیا گیا

لندن (آئی این پی) مشہور زمانہ جیمز بانڈ فلموں کے ہیرو ڈینیئل کریگ کو برطانوی نیوی میں اعزازی کمانڈر بنادیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جیمز بانڈ فلموں کے اداکار ڈینیئل کریگ کو برطانیہ کی رائل نیوی نے اعزازی کمانڈر بنادیا گیا۔ ڈینیئل کریگ کا کہنا تھا کہ وہ اسے اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتے ہیں۔ ڈینیئل کریگ جو کہ ان دنوں اپنی پانچویں جیمز بانڈ فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کی ریلیز کے منتظر ہیں، ان کا اس تقرری پر کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے ایک خصوصی اور نمایاں اعزاز ہے۔ آفیشل جیمز بانڈ ٹوئٹر پیج نے ڈینیل کریگ کی رائل نیوی کے یونیفارم میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر تحریر ہے کہ ڈینیئل کریگ کو رائل نیوی میں اعزازی کمانڈر تعینات کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین