• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام یقینی بنائے، سارہ میتھیو

برسلز (نمائندہ جنگ) بلجیم سے تعلق رکھنے والی یورپین پارلیمنٹ کی رکن سارہ میتھیو نے مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ناقدین پر حکومتی چھاپوں کی نئی رپورٹس کے ساتھ جموں و کشمیر میں انسانی بحران جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اظہار رائے اور اکٹھے ہونےکی آزادی کا تحفظ ہونا چاہیے۔ اور ہزاروں لوگوں کو جبری قید سے رہا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس حوالے سے احتساب کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ اپنے پیغام میں سارہ میتھیو نے یورپی یونین سے کہا کہ وہ فوری طور پر بھارت پاکستان اور کشمیری نمائندوں کے درمیان بات چیت میں سہولت فراہم کرے اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنائے۔
یورپ سے سے مزید