• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی،گھی،دودھ،چکن،چاول سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ملتان (نمائندہ جنگ) ملک میں چینی،گھی، ایل پی جی، دودھ، چکن اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ کیلا، آٹا، دال مسور، لہسن اور دال چناکی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی، لہسن سمیت 21اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ 

ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 23 ستمبر 2021ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 13.88 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح منفی 0.07فیصد رہی۔ 

ملک کے 17بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 20 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر، چائے، انڈہ (فارمی)، گڑ، ڈبل روٹی، ایل پی جی(سلنڈر)، چاول باسمتی(ٹوٹا)، ویجیٹیبل گھی، کوکنگ آئل، خوردنی تیل، صابن، جارجٹ، گھی (کھلا)، بیف، دودھ (تازہ)، دہی، چینی، چائےکاکپ، چکن (زندہ) اورمٹن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پیاز،کیلا، دال مونگ، لہسن، دال ماش، دال چنا، دال مسور، آٹا، آلو، چاول اری6/9 کی قیمتوں میں کمی جبکہ الیکٹرک چارجز، پیٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل، واشنگ سوپ، خشک دودھ، بیف پلیٹ، لان (کپڑا)، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، دال پلیٹ، آگ جلانے والی لکڑی، انرجی سیور، ماچس، موٹا لٹھا، سگریٹ، نمک، گندم، مٹی کا تیل، سینڈل، چپل، گیس چارجز ، لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اہم خبریں سے مزید