اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جمعہ کو پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامورانجیلا ایگلیر ،چینی سفیر نونگ رونگ اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے زرداری ہاؤس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں کے حوالے سے سفارتخانوں کی جانب سے کسی قسم کی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ان ملاقاتوں کا پس منظر افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت اور اس حوالے سے پاکستان کا کردار بھی ہے۔