• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(جنگ نیوز)پاکستان کی سب سے بڑی مربوط آئل ریفائننگ کمپنی بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ ( بائیکو ) نے 30جون، 2021کو ختم ہوئے مالی سال کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔ سخت کاروباری حالات کے باوجود کمپنی کی رواں مالی سال کے دوران آمدن 142.1بلین روپے رہی اور 8.1 بلین روپے کا منافع حاصل ہوا جبکہ گزشتہ سال آمدن 173.8بلین روپے اور منافع2.9 بلین روپے تھا۔خالص منافع 3.6 بلین روپے( 0.67 فی حصص )رہا جبکہ گزشتہ سال سال خالص نقصان 2.4 بلین (0.46 روپے فی حصص) تھا۔

ملک بھر سے سے مزید