• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ امجد رشیدچیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن منتخب

لاہور (شوبز رپورٹر )پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ شیخ امجد رشید کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔دیگر عہدیداران میں سینئر وائس چیئرمین صفدر ملک، مومنہ درید وائس چیئرپرسن، سپیشل سیٹ ریزرو،سنگیتا،ایگزیکٹو ممبران میں محمد یونس، ندیم مانڈوی والا،پروین سنگیتا،ایم اکرم،طارق میندرو،ادریس اے صدیقی،محمد خالد اقبال،عبد الرشید شامل ہیں۔فلم پروڈیوسر مبشر لقمان نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔جنرل کونسل کے اجلاس میں اداکار شان، پروڈیوسر و ہدایتکار سید نور، فیصل بخاری، فلم ڈسٹری بیوٹرز اعجاز کامران، پرویز کلیم، ،شیخ اکرم،سہیل ملک،راحیل ملک،شہزاد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین