• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: پی ٹی آئی کی جانب سے پشتون کلچر ڈے کی تقریب

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان محمد آصف ترین نے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے فاطمہ جناح عسکری پارک میںتقریب سے خطاب میں پی ٹی آئی کی سینئر ممبر اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری برائے ویمن ونگ بلوچستان کلثوم پانیزئی کو پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ اداکرتےہیں کہ انہوں ایک دن کے مختصر وقت میں اپنی مدد آپ کے تحت اتنے خوبصورت، پررونق اور مثالی پروگرام کا انعقاد کیا، جس سے نہ صرف پشتون کلچر ڈے بلکہ حقیقی معنوں میں پاکستان تحریک انصاف کی ایک مثبت سوچ عوام میں اجاگر ہوئی، ہم پوری پارٹی انکی سوچ، وژن اور انتھک محنت کو سلام پیش کرتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ وہ مستقبل میں بھی پشتون کلچر، زبان اور پاکستان تحریک انصاف کے لئےاسی جوش و جذبےکیساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گی،تقریب میں پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل،صوبائی وزیرمٹھا خان کاکڑ، باری بڑ یچ، احمد خان غیبزئی ، اے ایس پی پری گل ترین دائود پانیزئی، سردار زین خلجی، ادریس تاج، فوزیہ درانی ،یحیح خان کاکڑ، عصمت کاکڑ، عرفان کاکڑ، گل زمان کاکڑ، ندیم شاہ اور دیگر سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کلثوم پانیزئی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی اور تقریب میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین