• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے دنیا کو بتایا کہ افغانستان کو تنہا چھوڑنا خطرناک ہوگا، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو بتایا کہ افغانستان کو تنہا چھوڑنا خطرناک ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب کے چار بنیادی موضوعات تھے، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال، غریب ملکوں سے لوٹی ہوئی دولت اور ماحولیات کے بارے میں مدلل اور جامع گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےدنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نےباور کرایا کیسے بھارتی فاشسٹ حکومت اقلیتوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

تازہ ترین