• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوتؐ مسلمانوں کے ایمان اور عقیدے کا معاملہ ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت تمام مسلمانوں کے ایمان اور عقیدے کا معاملہ ہے، اہل ایمان،ختم نبوت اور ناموس رسالت ؐ کی خاطر اپنی جان بھی قربان کرنے پر تیار ہیں، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے آئین میں موجود قوانین کسی صورت میں ختم نہیں کیے جا سکتےا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اسلامک لائرز موومنٹ کے تحت کراچی بار ایسوسی ایشن کے آڈیٹوریم میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے اسلامک لائرز موومنٹ کے صدر عبد الصمد خٹک ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری کراچی بار عامر نواز وڑائچ، مفتی فضل سبحان، مفتی ارشاد ، شاہد علی خان اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین