• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ایکشن کمیٹی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مقدمات کے خلاف بھوک ہڑتال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کراچی ڈویزن کی جانب سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی وسندھ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما سید زین شاہ سمیت سندھ ایکشن کمیٹی کی قیادت اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات اورمیگا پروجیکٹس کی آڑ میں سندھ کی زمینوں اور وسائل پر قبضے اور ان کی فروخت کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے 24 گھنٹوں کی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کراچی ڈویزن اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین