• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ مجلس عزا برائے خواتین بسلسلہ چہلم شہدائے کربلا

کراچی (پ ر) انجینئر وسیم عابدی کی والدہ مرحومہ زینب بی بی کی قائم کردہ سالانہ مجلس عزا برائے خواتین بسلسلہ چہلم شہدائے کربلا پیر بمقام قصر زینب انچولی سوسائٹی میں 3بجے سہ پہر منعقد ہوگی۔ محترمہ فرزانہ صاحبہ و ہمنوا کی سوزخوانی کے بعد ذاکرہ شاہانہ صاحبہ خطاب کریں گی جبکہ نوحہ خوانی سلطانہ شاہد انجمن خواتین ذوالفقار حیدری کریں گی۔دریں اثنا سید محمد مجتبیٰ و پسران کی جانب سے سالانہ مجلس عزا برائے چہلم شہدائے کربلا اتوار 9؍بجے شب بمقام انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوگی۔ مرتضیٰ برادران کی سوزخوانی کے بعد مجلس سے مولانا سید حیدر علی سلیم زیدی خطاب کریں گے۔

تازہ ترین