کراچی( اسٹاف رپورٹر)چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ میں ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان ائیر فورس کوشکست دی۔ ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے عبدلاشتیاق (گول کیپر) کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ آرمی نے پنجاب کو مات دی۔ نیشنل بینک نے پاکستان نیوی کو ہرایا۔