• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہران ٹاؤن کی فیکٹری میں آگ لگنے کا سانحہ، صوبائی حکومت کے 4 ادارے ذمہ دار قرار

کراچی(آئی این پی) سانحہ مہران ٹاؤن کیس میں پولیس نے چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادیا، چالان میں غفلت برتنے کے مرتکب صوبائی حکومت کے چار اداروں کے افسران کو بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن اداروں کے افسران کو مقدمے میں شامل کیا گیا ہے ان میں محکمہ لیب، ایس بی سی اے ،کے ڈی اے اور سول ڈیفنس شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ لیبر کے افسر محمد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے عبدالسمیع، کے ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ عرفان حسین اور ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس شہاب الدین چالان میں ملزم قرار دیئے گئے ہیں۔تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش افسران کی مجرمانہ غفلت سامنے آئی ہے، مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 119 شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین سمیت 64 گواہوں کے نام چالان میں شامل کیے گئے ہیں چالان کے مطابق ڈی وی آر اور دیگر فرانزک رپورٹس تا حال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین