• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحرائے تھر میں گرج چمک کیساتھ بارش، آسمانی بجلی گرنے سے5 ہلاک

اسلام کوٹ(نامہ نگار)صحرائے تھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آسمانی بجلی گرنے سے5 جانیں چلی گئیں۔2شدید زخمی،ایک سو سے زائد مویشی جھلس کر ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر کے مختلف دیہاتوں میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے کل پانچ انسانی جانیں لقمہ اجل بن گئیں۔اسلام کوٹ کے نواحی گائوں سوبھارو شاہ میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون لالی اور18 سالہ لڑکی گڈی ہلاک ہو گئیں،نواحی گائوں کونبھاریو میں 28سالہ خاتون مراداں اور 8 سالہ بچہ مزمل جبکہ چھاچھرو کے نواحی گائوں پاڈیرال میں 17 سالہ لڑکی کملی بھیل ہلاک ہو گئیں جبکہ تین خواتین شدید زخمی ہو گئیں ۔

تازہ ترین