• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت اور احتجاجی طلباء کے مذاکرات کامیاب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)احتجاجی طلباءاور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد محکمہ داخلہ نے گرفتار75طلباءکیخلاف درج مقدمہ واپس لے لیا، انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں پر وفاق سے رابطہ کیا جائیگا ، تفصیلات کے مطابق پی ایم سی انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں اور 75 طلباءکی گرفتاریوں کیخلاف ہفتے کو دوسرے دن بھی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے طلباءکا احتجاجی دھرنا رات گئے تک جاری رہا ۔بعدازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ ارشد مجید نے ریڈزون سے گرفتار کئے گئے 75 طلباءکیخلاف درج مقدمہ واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ جبکہ انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق کمیٹی قائم کی گئی ہے جو پی ایم سی سے رابطہ کرکے دو دن میں اپنی رپورٹ پیش کریگی ۔

اہم خبریں سے مزید