• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی قیمت 89.75 روپے فی کلو گرام یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں چینی کی 89.75روپے فی کلو گرام کی قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ ہدایات صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس میں جاری کی گئیں۔صوبائی وزیر نے بعض شہروں میں اشیاء ضروریہ کی زائد نرخوں پر فروخت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال جلد از جلد بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ چینی، آٹا اور دیگر اشیاء کی زائد نرخوں پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشی پرجرمانے کی بجائے دکان سیل کرنے کی واضح ہدایت پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اجناس کی قیمتوں میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ منڈیوں کا ناقص نظام ہے، کرپشن اور بے ضابطگیوں میں ملوث مارکیٹ کمیٹیوں کے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئی زرعی منڈیوں کے قیام کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے ۔ چیف سیکرٹری نے تمام دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزاں کروانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔
تازہ ترین