• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

39467 میٹرک ٹن چینی کا کوٹہ لاہور کیلئے مختص

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنرلاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت شہر میں چینی کی سپلائی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ شہر میں چینی کی مسلسل فراہمی کے لیے دو ملز مختص کر دی گئی ہیں کین کمشنر نے 39467 میٹرک ٹن کوٹہ لاہور کے لئے مختص کیا ہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی او انڈسٹریز لاہور کے 137 ڈیلرز کو چینی اٹھانے کے سلسلے میں انگیج رکھیں گے۔
تازہ ترین