• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ نے 28 ستمبر چہلم حضرت امام حسین کے سلسلے میں سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے ہمراہ اندرون شہر میں پیدل چل کر روٹس کا دورہ کیا ،اس موقع پر سی پی او منیر مسعود مارتھ،منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے۔کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ چہلم کے سلسلے میں سکیورٹی سمیت تمام انتظامات فول پروف کئے گئے ہیں ۔سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ چہلم کے سلسلے میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے اور روٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی۔بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے تاجروں سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کئے۔
ملتان سے مزید