• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلسازی میں قیدرجسٹرار انچارج ریکارڈ روم کوشامل تفتیش کرنے کی اجازت

ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جعلسازی میں قید انچارج ریکارڈ روم رجسٹرار سٹی ملتان کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں اینٹی کرپشن نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم محمد عاشق کے خلاف 17 ستمبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس جعلسازی کے مقدمہ میں ملوث ملزم پہلے سے ہی جیل میں قید ہے، ملزم کو شامل تفتیش کرنے کی منظوری دی جائے۔
تازہ ترین