• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس میں 149مقدمات کے فیصلے دو مجرموں کو سزائے موت، چار کو 36سال قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے 25ستمبر کو مجموعی طور پر 149مقدمات کے فیصلے کئے اور زیرسماعت کیسز میں 175 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیں۔ ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے سات اور منشیات کے اکیس مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ گزشتہ روز پنجاب میں قتل کے تین منشیات کے چھ، خیبرپختونخوا میں منشیات کے سات سندھ میں قتل کے چار منشیات آٹھ مقدمات کا فیصلہ ہوا، دو مجرموں کو سزائے موت چار کو 36 سال چھ ماہ قید اور 2810000 جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
تازہ ترین