• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروہ حسین کا پسندیدہ لکس اسٹائل ایوارڈز لُک

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے خوبصورت لمحات کو یاد کرتے ہوئے، اس ایوارڈ شو سے چند پسندیدہ اور یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پسندیدہ لکس اسٹائل ایوارڈز لُک کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔


انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لکس اسٹائل ایوارڈز 2018ء  میں جو لباس انہوں نے پہنا تھا وہ ان کا پسندیدہ ہے۔‘

اداکارہ نے فنکاروں کے کام کو ہر سال اتنی محبت کے ساتھ سراہنے اور عزت دینے پر لکس اسٹائل ایوارڈز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

جیو ٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویژن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اور صارفین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کر رہے ہیں۔ ناظرین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کرنے کیلئے یہ سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں www.luxstyle.pk

تازہ ترین